الیکشن کمشن بتائے ضمنی انتخابات والے حلقوں میں کون سا سیلاب آیا: فرخ حبیب
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے الیکشن کمشن کا 13 حلقوں میں ضمنی انتخاب ملتوی کرنے پر ردعمل میں کہا ہے کہ الیکشن کمشن بتائے فیصل آباد، ملتان، خانیوال، بہاولنگر، شیخو پورہ، ننکانہ، کراچی، چارسدہ، پشاور، مردان، کرم میں کون سا سیلاب آیا ہے، عمران خان کی مقبولیت سے خوفزدہ بھاگ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چھپ چھپ کر کارروائیوں سے ملک کا فائدہ نہیں نقصان ہو رہا ہے، اب فوری عام انتخابات کروائو۔