• news

 توڑپھوڑ کیس میں  عمران خان کی عبوری ضمانت میں 27 ستمبر تک توسیع

 اسلام آباد(وقائع نگار) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کامران بشارت مفتی کی عدالت نے توڑپھوڑ کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی عبوری درخواست ضمانت میں توسیع کردی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل بابر اعوان عدالت پیش ہوئے اور عمران خان کے استثنی کی درخواست دی،عدالت نے استفسار کیاکہ عمران خان کب پیش ہو سکتے ہیں،کیا عمران خان نے تفتیش جوائن کی ہے،اس موقع پر تفتیشی نے عدالت کو بتایاکہ عمران خان بذریعہ کونسل شامل تفتیش ہوگئے ہیں، عدالت نے عمران خان کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری درخواست ضمانت میں 27 ستمبر تک توسیع کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن