• news

پاسپورٹ واپسی کیلئے مریم نواز کی درخواست‘ جسٹس انوارالحق کی سماعت سے معذرت


لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے مریم نواز کی جانب سے پاسپورٹ واپسی کیلئے دائر درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو واپس بھجوا دی ہے۔ جسٹس انوارالحق پنوں نے درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی ہے۔ مریم نواز نے مؤقف اپنایا تھا کہ نیب نے چودھری شوگر ملز کیس میں  پاسپورٹ قبضے میں رکھوایا ہوا ہے۔ 4 سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود مجھ پر نیب کوئی ریفرنس بھی دائر نہیں کر سکا ہے۔ آئین کے تحت پاسپورٹ قبضے میں رکھنا بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن