ملکہ نے ابتدائی تعلیم گھر پر حاصل کی، 1947ء میں شہزادہ فلپ سے شادی ہوئی
لندن (نیٹ نیوز) ملکہ ایلزبتھ دوئم کا مکمل نام ایلزبتھ الیگزینڈر میری تھا۔ وہ مملکت متحدہ کی ملکہ اور دولت مشترکہ قلمرو کی آئینی ملکہ ہیں۔ ملکہ ایلزبتھ نے ابتدائی تعلیم گھر پر حاصل کی۔ 1947ء میں ان کی شادی شہزادہ فلپ کے ساتھ ہوئی جن میں 4 بچے ہیں۔ جب ان کے والد بادشاہ جارج ششم کا 1952ء میں انتقال ہوا تب ایلزبتھ دولت مشترکہ کی صدر اور مملکت متحدہ کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، اور سری لنکا کی حکمران بن گئیں۔ 9 ستمبر 2015ء کو انہوں نے ملکہ وکٹوریا کے سب سے لمبے دور حکومت کے ریکارڈ کو توڑ دیا۔ وہ پورے عالم میں سب سے عمر دراز حکمران اور سب سے لمبے وقت تک حکومت کرنے والی ملکہ ہیں۔ جب ایلزبتھ کے والد پرنس البرٹ اپنے بھائی کے تخت چھوڑنے کے بعد 1936ء میں بادشاہ بنے تو ایلزبتھ ان کی ولی عہد بن گئی۔ ایلزبتھ فروری 1952ء کو برطانیہ کے بادشاہ جارج ششم کی موت کے بعد ان کی بیٹی شہزادی 6 ایلزبتھ نئی حکمران بن گئیں۔ ملکہ الزبتھ کو پاکستان سمیت اپنے تمام علاقوں میں ملکہ قرار دیا گیا۔ پاکستان میں 8 فروری کو گورنر جنرل نے اعلان کیا کہ ملکہ معظمہ ایلزبتھ دوئم اب اپنے علاقوں اور ریاستوں کی ملکہ اور دولت مشترکہ کی سربراہ بن گئی ہیں۔ انہیں پاکستان میں 21توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔ برطانیہ کی ملکہ ایلزبتھ کے دور اقتدار میں 15 وزیراعظم گزرے۔ سر ونسٹن چرچل، مارگیٹ تھیچر، ڈیوڈ کیمرون، جان میجر، گورڈن براؤن، ٹونی بلیئر، ٹریزا مے، بورس جانسن ، لز ٹرس ملکہ برطانیہ ایلزبتھ کے دور میں وزیراعظم رہے۔