• news

انٹر بنک ڈالر 2 سونا 750 روپے تولہ مہنگا ، سٹاک مارکیٹ میں معمولی تیزی 

کراچی (کامرس رپورٹر) انٹر بنک میں ڈالر 2روپے مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔ گزشتہ روز انٹر بنک میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قیمت فروخت 223.42روپے سے 225.42روپے پر جا پہنچی، تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 234روپے پر مستحکم رہی۔ عالمی مارکیٹ میں 23ڈالر کے اضافہ سے فی اونس سونا 1725 ڈالر ہو گیا، جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا 750روپے مہنگا ہو کر 1لاکھ 50ہزار 850روپے ہو گیا۔ پاکستان سٹاک ایکس چینج  میں گزشتہ روز کاروباری حصص میں معمولی تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100انڈیکس 41900 پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد 41800پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 4ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم47.18فیصد حصص کی قیمتیں گر گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن