اقتصادی رابطہ کمیٹی ، سیلاب متاثرین کو یوٹیلیٹی سٹورز سے امداد کیلئے 54 کروڑ کی منظوری
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی زیرصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سیلاب متاثرین کو یوٹیلٹی سٹورز سے امداد کیلئے 54 کروڑ روپے کی منظوری دیدی۔ اعلامیہ کے مطابق ای سی سی نے پاسکو کے ذخیرے سے گندم فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔ یوٹیلٹی سٹورز کو 75فیصد گندم مقامی نرخوں پر فراہم کی جائے گی۔ این ڈی ایم اے کو سیلاب متاثرین کیلئے تین ارب روپے جاری کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی۔مزید برآں افغانستان میں چلنے والے تین پاکستانی ہسپتالوں کے سٹاف کی تنخواہ اور دوسرے اخراجات کے لئے ایک ارب 94 لاکھ روپے وزارت صحت کو جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔ یہ رقم منظور شدہ میکنزم کے تحت حکومت افغانستان کو فراہم کی جائے گی۔