عمران خان حقیقی آزادی کیلئے کمر بستہ ہیں: شاہدہ احمد ملکہ
لاہور( لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شاہدہ احمد ملکہ نے کہاہے کہ عمران خان ملک وقوم کی حقیقی آزادی،خودمختاری، سلامتی،عوامی ترقی کیلئے کمر بستہ ہیں ، عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کے قیام کی تحریک زور وشور سے جاری ہے ۔انہوں نے کہاکہ امپورٹڈ حکومت عمران خان کے تاریخی جلسوں سے بوکھلاہٹ کا شکارہوچکی ہے، پی ٹی آئی کے جلسوں میں عوام کا جمع غفیر حکمرانوں پر عدم اعتماد کا اظہارہے ،عمران خان نا صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام کا لیڈ ر اور ہیرو بن چکے ہیں اور وہ مسلم اُمہ میں ایک بڑے رہنما کے طور پر سامنے آئے ہیں، عمران خان کی اپیل پر ساڑھے پانچ ارب روپے جمع ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ عوام انکی قیادت پر بھرپور اعتماد کااظہار کرتے ہیں اس فنڈ سے سیلاب زدگان کی امداد وبحالی میں بڑی مدد ملے گی۔