• news

جیلانی پارک میں شجر کاری تقریب 

لاہور(خبرنگار)پی ایچ اے اور نجی فاسٹ فوڈ کمپنی کے اشتراک سے جیلانی پارک  میں شجرکاری تقریب کا انعقا د کیا گیا۔ تقریب میں پی ایچ اے افسران اور نجی  فوڈ کمپنی کے عہدیداران نے شجرکاری مہم کے تحت پودے لگائے۔ اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی، وائس چیئرمین حافظ ذیشان رشید ، ڈائریکٹر پی ایچ اے عامر ابراہیم اوردیگر افسران نے شرکت کی۔ نجی فوڈ کمپنی  سے چیف پیوپل اینڈ ٹیکنالوجی آفس  میاں طاہر جاوید، رضا علی ڈائریکٹر مارکیٹ، آصف غفار پرکیورمنٹ اینڈ سپلائی چین، وقاص جلیل سینئر نیشنل مینجر مارکیٹنگ اور کمیونیکیشن، آمنہ خالد سینئر نیشنل مینجر کیورمنٹ شجرکاری مہم حصہ لیا اور پودے لگائے۔

ای پیپر-دی نیشن