• news

عمران خان بتائیں نو سال میں خیبر پی کے میں کیا کیا؟ اورنگزیب برکی 

لاہور(نامہ نگار)پیپلزپارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اورنگزیب برکی نے کہا کہ ملک و قوم کی بدقسمتی ہے کہ سیلاب پر عمران خان لاجک دے رہے ہیں کہ بہت بڑا علاقہ پانی میں ڈوب چکا ہے، لیکن اگلی بار جب گندم اور کماد کی فصلیں اگائیں گے تو جلدی ہو جائیں گی۔نو سال سے خیبر پختونخوا میں حکومت ہے مگر کیا کیا؟۔بیس ہزار ارب کا قرضہ لیا کہاں گیا ،کوئی جواب نہیں آئے گا بلکہ یہ بتائیں گے کہ فلاں چور ہے، فلاں ڈاکو ہے، بس الزام تراشی کو یوتھیے اپنا شعور سمجھتے ہیں۔
لاکھوں ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں، جانور ڈوب گئے، لاکھوں گھر ہر صفحہ ہستی سے مٹ گئے، ڈیم اور ہزاروں کلومیٹر طویل سڑکیں ٹوٹ گئیں، عوام کھلے آسمان نیچے بیٹھی ہے۔ عمران احمد خان نیازی بجائے عوام کے لیے کچھ کرنے کے جلسے کر رہا ہے۔ اپنے مخالفین پر الزام لگا رہا ہے کرپشن پر بننے والے کیسز پر دھمکیاں لگا رہا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن