• news

جمعہ جمعہ آٹھ دن ہوئے آئے‘ اب ہمیں آنکھیں دکھائیں گے:جاوید میانداد

لاہور(سپورٹس رپورٹر) سابق کپتان جاوید میانداد ایشیا کپ میں افغان کرکٹرز اور شائقین کی جانب سے اختیار کیے گئے رویے پر پھٹ پڑے۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے لیجنڈ بیٹر نے کہا کہ افغانستان ٹیم کو جمعہ جمعہ آٹھ دن ہوئے کرکٹ میں آئے ہوئے، یہ اب ہمیں آنکھیں دکھائیں گے۔ افغانستانی کھلاڑیوں کا رویہ بہت افسوس ناک تھا، ان کو لانے اور کھلانے والے ہم تھے لیکن ان کے چہرے زبان دیکھیں، یہ چاہتے کیا ہیں؟ ابھی افغانی پلئیرز نے کرکٹ بہت کم کھیلی ہے لیکن ابھی سے ہی ان کے دماغ خراب ہورہے ہیں۔ بابر اعظم کو مشورہ دیا کہ بابر کو رنز کی فکر نہیں کرنی چاہیے، پچ پر وقت لے، سنگل اور ڈبلز کیلئے جائیں رنز خود بخود بننا شروع ہوجائیں گے۔سابق کپتان نے سری لنکا کے خلاف فائنل میں بھی پاکستانی ٹیم کو فیورٹ قرار دیا۔

ای پیپر-دی نیشن