اب عالمی کرکٹ ’’'دو شاہوں‘‘ سے ڈرے گی: شان ٹیٹ
لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ شان ٹیٹ کے جذباتی ٹوئٹ نے پاکستانیوں کے دل جیت لئے۔ٹوئٹر پر شان ٹیٹ نے لکھا کہ زندگی میں اتنا جذباتی کبھی نہیں ہوا جتنا افغانستان کے میچ کے بعد تھا، وہ مناظر بالکل پاگل پن کی عکاسی کرتے تھے۔میچ جذبات سے بھرپور تھا، لیکن یہ 2 چھکے مدتوں یاد رہیں گے۔ ایک سپر سٹار تیار ہورہا ہے، اس سے قبل عالمی کرکٹ پاکستان کے دو ڈبلیو، (وسیم اکرم اور وقار یونس) سے خوفزدہ تھی اور اب عالمی کرکٹ دو شاہوں (نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی) سے ڈرے گی۔