بھارت نے افغانستان کو 101رنز سے شکست دیدی
لاہور(سپورٹس رپورٹر) ایشیا کپ ٹی ٹونٹی کے آخری میچ میں بھارت نے افغانستان کو 101 رنز سے شکست دیدی، افغان ٹیم 8 وکٹوں پر 111 رنز بنا سکی۔ بھونیشور کمار نے 4 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ ابراہیم زدران نے 64 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب افغان ٹیم کی 6 وکٹیں 21 کے مجموعی سکور پر گر گئیں۔آٹھ کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔ ویرات کوہلی نے تین سال بعد سنچری بناتے ہوئے 122 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ کوہلی نے ٹی ٹونٹی میں چھکوں کی سنچری بھی مکمل کی۔کپتان کے ایل راہول 62 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔کوہلی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ دونوں ٹیمیں پہلے ہی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہیں ۔