فغان تماشائیوں کی بدتمیزی،پی سی بی کا معاملہ آئی سی سی کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ کے بعد ہلڑ بازی بدنظمی اور پاکستانی فینز کو مارنے پیٹنے کے واقع پرپاکستان کرکٹ بورڈ حکام نے معاملے کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور ایونٹ کی انتظامیہ ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔باقاعدہ خط لکھ کر ذمہ داروں کیخلاف فوری اور سخت ایکشن لینے کے مطالبے کیساتھ کھلاڑیوں کیساتھ فینز کی بھی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کا مطالبہ کیا جائیگا ۔ کھلاڑیوں کیساتھ سٹیڈیم میں موجود فیز کی بھی سکیورٹی اور حفاظت یقینی بنانی ہے، انتظامیہ سے پوچھا جائے گا کہ ایسے واقعات کے سدباب کیلئے اب تک کیا قدم اٹھایا گیا ہے۔