• news

ہاکی کے لیجنڈ کھلاڑی اولمپیئن منظور حسین جونیئر کی یاد میں تعزیتی اجلاس کل ہو گا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام دنیائے ہاکی کے لیجنڈ کھلاڑی اولمپیئن منظور حسین جونیئر مرحوم کی یاد میں تعزیتی اجلاس کل 10 ستمبر 12:15 بجے دوپہر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر ہاؤس نمبر 62 سٹریٹ نمبر 59 ایف 11/4 اسلام آباد میں ہوگا۔ تعزیتی اجلاس سے قبل قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ہے بعد ازاں تعزیتی اجلاس منعقد کیا جائیگا۔
 مذکورہ تعزیتی اجلاس میں پی ایچ ایف صدر بریگیڈیئر(ر) خالد سجاد کھوکھر‘ سیکریٹری جنرل سید حیدر حسین سمیت پاکستان ہاکی ‘سپورٹس جرنلسٹ و دیگر سپورٹس کے شعبوں سے منسلک افراد شرکت کریں گے۔ہاکی لیجنڈ اولمپیئن منظور حسین جونیئر جن کا گزشتہ ماہ انتقال ہوگیا تھا۔اولمپیئن منظور حسین جونیئر جو کہ پاکستان ہاکی کا سرمایہ تھے۔ انہوں نے قومی ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے 1984 کے لاس اینجلس اولمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔78 اور 1982 عالمی کپ گولڈمیڈلسٹ قومی ہاکی ٹیموں کا بھی حصہ رہے۔1982 کے ورلڈ کپ فائنل کے ہیرو کے طور پر دنیائے ہاکی آج بھی پہچانتی ہے۔پاکستان نے لیجنڈ اولمپیئن منظور جونیئر کی قیادت میں جونیئر عالمی ہاکی کپ بھی جیتا تھا۔ حکومت پاکستان کی جانب سے اولمپیئن منظور حسین جونیئر کی قومی کھیل میں خدمات کے اعزاز میں پرائیڈ آف پرفارمنس کے اعزاز سے بھی نوازا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن