• news

ضمانت خارج، یتیم لڑکی سے  زیادتی کا ملزم عدالت سے فرار 


لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس وحید خان نے یتیم لڑکی سے زیادتی کے ملزم منیب کی عبوری ضمانت خارج کر دی۔ جس کے بعد ملزم پولیس کی ملی بھگت سے احاطہ ہائیکورٹ سے فرار ہو گیا۔ ملزم سیشن کورٹ سے بھی پولیس کی ملی بھگت سے فرار ہوا تھا۔ ملزم کے خلاف تھانہ ستوکتلہ میں یتیم لڑکی کے ساتھ زیادتی  کا مقدمہ درج ہے۔

ای پیپر-دی نیشن