پولیس ملازمین کی محکمہ کو واپسی، اینٹی کرپشن کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد نہ ہو سکا
لاہور (محمد علی جٹ) سپریم کورٹ کے حکم پر ڈی جی اینٹی کرپشن کی جانب سے محکمہ پولیس کے تین افسروں وملازمین کو واپس مدر ڈیپارٹمنٹ بھیجے کے نوٹیفکیشن پر عملددرآمد نہ ہوسکا۔ تینوں ملازمین مبینہ طور پر تا حال انکوائریوں کی تفتیش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مورخہ 30اگست 2022ء کو ڈی جی اینٹی کرپشن نے ڈیپوٹیشن پر تعینات پولیس انسپکٹرمنصور احمد، اے ایس آئی نعیم شہزاد اور کانسٹیبل عثمان مجیدکو واپس اپنے محکمے میں رپورٹ کرنے کا نوٹیفکشن جاری کیا تھا مگر دس یوم گزرنے کے باوجود مذکورہ ملازمین تاحال اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے میں کام جاری رکھے ہوئے ہیں جو مجاز اتھارٹی کے کردار پر سوالیہ نشان ہے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے مذکورہ ملازمین کو غیر ذمہ دارانہ رویہ دکھانے پر سرزنش کرتے ہوئے ڈی جی اینٹی کرپشن کو ذاتی حیثیت میں طلب کر کے تینوں کو واپس مدر ڈیپارٹمنٹ میں بھیجنے کاحکم صادر کیا۔ جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے فوری نوٹیفیکشن جاری کیا گیا۔ اس حوالے سے اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے کے ڈائریکٹر عبدالمجید نے کہا ہے کہ ان کے پاس چند یوم سے ڈائریکٹر کا ایڈیشنل چارج ہے اور وہ اس حوالے سے پوری طرح باخبر نہیں۔