شاہ محمود، خرم نواز گنڈا پور کا رابطہ، ملتان میں پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان عوامی تحریک نے این اے 157ملتان میں بھی پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ دونوں رہنماؤں میں این اے 157 ملتان کے الیکشن سمیت ملک کی موجودہ سیاسی صوتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ پاکستان عوامی تحریک این اے 157کے ضمنی الیکشن میںتحریک انصاف کو بھرپور سپورٹ کر رہی ہے۔ شاہ محمود قریشی سے ذاتی اور محبت کا تعلق ہمیشہ سے ہے۔ کارکن مہربانو قریشی کو ووٹ دیں۔ شاہ محمود قریشی نے این اے 157 میں حمایت پر خرم نواز گنڈاپور اور پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔