• news

گرمی، حبس، بارش کے باوجود نابینا افراد کا چوتھے روز بھی احتجاج 


لاہور (لیڈی رپورٹر) ڈیلی ویجرز یونین سے وابستہ نابینا افرادکا احتجاج چوتھے روز بھی جاری رہا۔ کلب چوک پر احتجاجی دھرنے میں شریک نابینا افراد شدید حبس، بارش، بھوک پیاس کی پرواہ کئے بغیر اپنے مطالبات کے حق میں ڈٹ گئے اور انہوں نے مطالبات کے پورا ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ نوائے وقت سے گفتگو میں یونین کے صدر عمیر عبدالشکور، ارسلان نے کہا کہ ہم یہاں خوشی سے نہیں بیٹھے، حکومت اپنے وعدے پورے کرے ہمیںیہاں شدید غذائی قلت کا سامنا ہے۔ مظاہرین فاقوں پر مجبور ہیں، ہمارے پاس دریاں تک موجود نہیں ہیں مگر حکومتی نمائندے ہمیں ٹرخانے یا دھمکانے کا کام کر رہے ہیں۔ حکومت نے تحریری معاہدے کرنے کے باوجود ان پر عمل درآمد نہیں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کل ریلی کے دوران کئی نابینا مظاہرین مختلف گاڑیوں سے ٹکرا کر زخمی بھی ہوگئے مگر ان کے حوصلے بلند ہیں۔ سوشل ویلفیئر پنجاب کے ڈائریکٹر عرفان گوندل نے بتایا کہ مظاہرین کیلئے قواعدوضوابط کے مطابق ہمدردانہ اقدامات کیلئے کوشاں ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن