کانسٹیبل کمال احمد شہید کیس سماعت 12 ستمبر تک ملتوی
لاہور (خبر نگار) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ماڈل ٹاؤن میں کانسٹیبل کمال احمد کو شہید کرنے کے کیس میں ملزموں کو فرد جرم کیلئے طلب کر لیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت بارہ ستمبر تک ملتوی کر دی۔ جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کی۔