نوشہرہ ورکاں: ٹوکے میں چارہ کاٹتے کسان کے دونوں بازو کٹ گئے
نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار) نواحی گاؤں متہ ورکاں میں ٹوکے میں چارہ کاٹتے ہوئے کسان کے دونوں بازو کٹ گئے۔ تفصیلات کے مطابق متہ ورکاں کا رہائشی پینتالیس سالہ منور ٹوکے پر جانوروں کے لئے چارہ کاٹ رہا تھا کہ اچانک دونوں بازو ٹوکے میں آ کر کٹ گئے۔