• news

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شکور شاد نے استعفیٰ منظوری کوچیلنج کر دیا


اسلام آباد(وقائع نگار)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شکور شاد استعفیٰ منظوری کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔دائر درخواست میں وفاق، سپیکر قومی اسمبلی اور الیکشن کمیشن کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیارکیا گیا ہے کہ میں نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ نہیں دیا،پارٹی ہیڈ آفس کے کمپیوٹر آپریٹر کے لکھے استعفوں پر 123 ارکان سے دستخط لئے گئے،استعفے سپیکر کو بھیجے نہ نام لکھا، نہ تاریخ ڈالی،پی ٹی آئی نے بتایا کہ یہ استعفے پارٹی ڈسپلن کو برقرار رکھنے کے لیے ہیں، عمران خان سے اظہار یکجہتی اور سیاسی مقاصد کیلئے دستخط کیے،استعفوں کی منظوری عدالتی فیصلوں کی خلاف ورزی ہے، الیکشن شیڈول معطل، سیٹ خالی کرنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن