• news

کراچی ڈاکوئوں کے رحم و کرم پر‘ سپریم کورٹ صورتحال کا نوٹس لے: خالد مقبول


کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے ارکان رابطہ کمیٹی کے ساتھ پریس کانفرنس کی۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ملک میں سیاسی ہنگاموں اور سیلاب پر سب کی توجہ مرکوز ہے۔ کراچی میں اس وقت امن و امان کی سنگین صورتحال ہے۔ عدالتیں انصاف دیں۔ ڈی لمیٹیشن کا فیصلہ کر لیں۔ سپریم کورٹ کو کراچی میں امن و امان کی صورتحال  کا نوٹس لینا چاہئے۔ کراچی کو ڈاکوئوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا۔ اہل کراچی ان ڈکیتوں سے اپنی حفاظت خود کریں‘ ہم ساتھ دیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن