• news

مغرب اشتعال انگیزی کر رہا ، کوئی روس کو کم تر نہ سمجھے: طیب اردگان


 بلغراد (آئی این پی)ترک صدر روس کی حمایت میں بول پڑے، رجب طیب اردوان نے روس کے خلاف مغرب کی اشتعال انگیزی کی مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ماسکو کو کسی طور پر کم تر نہ سمجھا جائے جو لوگ روس کو کمزور سمجھ رہے ہیں وہ غلط سوچ رہے ہیں،بلغراد میں اپنے سربیائی ہم منصب الیگزینڈر ووچک کے ساتھ ایک نیوز کانفرنس میں ترک صدر نے کہا کہ میں واضح طور پر کہہ سکتا ہوں کہ مجھے مغرب کا رویہ (روس کی طرف)درست نہیں لگتا ہے کیونکہ یہ مغرب ہے جو اشتعال انگیزی پر مبنی پالیسی پر عمل پیرا ہے،طیب اردوان نے کہا کہ مغرب روس کے خلاف اشتعال انگیزی پر مبنی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن