ڈاکوؤں، چوروں نے متعدد شہریوں کو لوٹ لیا
لاہور (نامہ نگار) لاہور میں ڈاکوئوں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ ڈاکوؤں نے باغبانپورہ سلامت پورہ میں بینک سے رقم نکلوا کر نکلنے والے شہری عادل سے گن پوائنٹ پر 6لاکھ روپے، نشتر کالونی میں ممتاز کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 4لاکھ 12ہزار، زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، مصطفی آباد میں حمزہ سے 2لاکھ اور موبائل فون، ساندہ میں نعمان سے 55ہزار اور موبائل فون، شفیق آباد میں یاسین سے 46ہزار اور موبائل فون، گلشن اقبال میں واجد سے 35ہزار اور موبائل فون، اچھرہ میں احتشام سے 30ہزار اور موبائل فون، رائیونڈ سٹی میں سلیم سے 28ہزار اور موبائل فون، لاری اڈہ میں جاوید سے 25ہزار اور موبائل فون، اسلام پورہ میں ذوہیب سے 23ہزار اور موبائل فون، سندر میں وقاص سے 21ہزار اور موبائل فون، مزنگ میں دلدار سے 18ہزار اور موبائل فون، مناواں میں شہزاد سے 15 ہزار اور موبائل فون، بادامی باغ میں منیر سے 8 ہزار اور موبائل فون، شاہدرہ ٹاؤن میں دانش سے 7ہزار اور موبائل فون، نشتر کالونی میں فیصل سے 25 سو اور موبائل فون لوٹ لیا اور فرار ہو گئے ہیں۔ چوروں نے نواں کوٹ میں ساجد کے گھر سے 3 لاکھ کے زیورات اور دیگر سامان، سندر اور ڈیفنس سے 2 کاریں، لٹن روڈ سے رکشہ جبکہ مانگا منڈی، مستی گیٹ، نولکھا، شیراکوٹ، اقبال ٹاؤن، ٹاؤن شپ اور مزنگ سے 7موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔