عمران پر فردِ جرم نہیں سزا ملنی چاہیے، یہ قصور وار ہے، مریم نواز
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان فارن فنڈنگ، توہین عدالت اور توشہ خانہ میں قصور وار ہے، اس پر فردِ جرم نہیں سزا ملنی چاہیے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عمران خان دھمکیاں کسی اور کو دیں، اس خطرناک کو گھر تک پہنچا کر آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کے ذریعے لایا گیا شخص اداروں پر حملہ آور ہو اور تباہی مچائے، اس سے زیادہ خطرناک اور کون ہوسکتا ہے؟