• news

ملک معاشی اور آئینی بحرانوں کا شکار ہے:سید ارشد ہاشمی

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)تحریک انصاف کے سینئر رہنما پیر سید ارشد ہاشمی نے کہا ہے کہ ملک معاشی اور آئینی بحرانوں کا شکار ہے واحد حل شفاف انتخابات ہیں سازشی حکومت بوکھلاہٹ اور خوف کا شکار ہے دوسری جانب اداروں کے کردار پہ بھی سوالیہ نشان ہے کہ جب سب تیاریاں مکمل تھیں تو ضمنی انتخابات کیوں ملتوی کئے گئے یہ بات تو واضع ہوچکی ہے کہ پی ڈی ایم کو یقینی شکست دکھائی دے رہی تھی اور الیکشن کمیشن نے سازشی حکومت کو شکست سے بچانے کیلئے ضمنی انتخابات ملتوی کئے ماضی قریب میں فضل الرحمان،مریم نواز،بلاول اور دیگر عدالتوں کا گھیراؤ کرنے کی باتیں کرتے رہے آج عمران خان کو مجرم بنایا جا رہا ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوںسے گفتگو کرتے کیا انہوںنے کہاکہ عدالتیں اپنا ترازو درست رکھیں اور سب کے ساتھ یکساں سلوک کریں ہم مقتدر قوتوں سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ ملکی حالات کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے مثبت کردار ادا کریں۔

ای پیپر-دی نیشن