انجینئر محمد ثناء اللہ ،پاک فوج کی زیرنگرانی سیلاب متاثرین میں راشن تقسیم
لاہور(خصوصی نامہ نگار)منہاج ویلفیئر فائونڈیشن کے فلڈ ریلیف کے کوآرڈینیٹر انجینئر محمد ثناء اللہ نے مرکزی سیکرٹریٹ میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 9ستمبر کو شکار پور، جیکب آباد، لاڑکانہ، گھوٹکی، کشمور، ڈیرہ اللہ یاربلوچستان میں ہزاروں خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کئے گئے اور پاک فوج کی سروے ٹیمز کے ہمراہ شہداد کوٹ میں راشن بیگز اور ہائی جین کٹس، خیمے اور دیگر اشیائے ضروریہ کی تقسیم شروع کر دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جنوبی پنجاب اور سندھ میں فلڈ ریلیف سرگرمیوں کیلئے خانیوال کو ہیڈ کوارٹر بنایا گیا ہے تاکہ کم وقت میں سندھ اور جنوبی پنجاب میں اس امدادی سرگرمیاں جاری رکھی جا سکیں۔