نام نہاد ٹرانسجینڈر قانون ہم جنس پرستی مکروہ ایجنڈے بڑھانے کی شرم ناک کوشش :شجاع الدین شیخ
لاہور(خصوصی نامہ نگار)تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے کہا ہے کہ نام نہاد ٹرانسجینڈر قانون درحقیقت ہم جنس پرستی کے مکروہ ایجنڈے کو آگے بڑھانے کی شرم ناک کوشش ہے۔مئی 2018ء میں بنایا گیا یہ بیہودہ قانون درحقیقت مغرب کے سوشل انجینئرنگ پروگرام کا حصہ ہے۔ مغرب کااپنا معاشرتی اور خاندانی نظام تو عرصہ ہوامکمل طور پر شکست و ریخت کا شکار ہو چکا ہے اب وہ مسلمان ممالک کے معاشرتی اورخاندانی نظام کو تباہ و برباد کرنے کے درپے ہے۔