الزام تراشی کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے :رفیق ببر
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما رفیق ببر نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی تمام سیاسی جماعتوں کی اولین ترجیح ہونی چاہئے ، ہمیں سیاسی اختلافات سے قطع نظر سیلاب زدگان کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں صرف کر نا ہوگا ، عمران خان سیاست چمکانے کی کوششوں کی بجائے عملی طور پر سیلاب زدگان کی امداد و بحالی کی خاطر کردار ادا کریں یہ وقت سیاسی شعبد ہ بازی کا نہیں اپنے متاثرہ ہم وطنوں کی ریلیف کی فراہمی کی ہر ممکن جدوجہد کرنے کا ہے، الزام تراشی کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے بلکہ عوام کی عملی خدمت کے قائل اور ملکی ترقی و خوشحالی کے داعی ہیں ۔