سیلاب زدگان کی امداد کیلئے اہلحدیث یوتھ فورس کسی سے پیچھے نہیں: حنیف ربانی
کامونکی(نمائندہ خصوصی)اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان دین اسلام کی سربلندی،پاکستان کے استحکام اور عوامی حقوق کیلئے سرگرم عمل ہے،سیلاب زدگان کی امداد کیلئے اہلحدیث یوتھ فورس کے نوجوان کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ان خیالات کا اظہار ضلعی امیر جمعیت علامہ محمد حنیف ربانی، صوبائی جنرل سیکرٹری یوتھ فورس حافظ انعام الرحمن یزدانی، تحصیل امیر مولانا محمد حسین مدنی،صدر تحصیل یوتھ فورس صاحبزادہ محمد اسامہ مدنی،سرپرست قاری نصیر احمد عثمانی،انچارج شعبہ خدمت خلق نوید اسلم ڈار،ناظم تحصیل حافظ انور ظہیر،نائب ناظم مولانا ظفر اقبال ڈار،نائب امیر سٹی حاجی ذوالفقار احمد ڈار،عبدالوہاب صدیقی،قاری عدنان تارڑ،حافظ طیب الرحمن راسخ،اسامہ فضل،حسان صدیقی ودیگر نے گزشتہ روز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں اہلحدیث یوتھ فورس تحصیل کامونکی کی جانب سے سیلاب زدگان کیلئے سوا تین لاکھ روپے نقد اور ساڑھے 3 لاکھ روپے مالیت کا سامان جس میں راشن،کپڑے،بستر کمبل،برتن،پانی کی بوتلوں کی سو پیٹیاں مرکز کو بھجوائی گئیں۔اجلاس میں مرکزی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا ۔