• news

دکھی انسانیت کی خدمت کرکے اللہ کی خوشنودی حاصل کی جاسکتی ہے: ڈاکٹر ریحان اظہر

حافظ آباد(نمائندہ خصوصی، نامہ نگار) سی او ہیلتھ ڈاکٹر ریحان اظہر نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرکے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کی جاسکتی ہے۔  ڈیرہ غازی خاں میں سیلاب متاثرین کو میڈیکل کی مفت سہولتیں اور ادویات فراہم کرنے پر پی ایم اے ڈسٹرکٹ حافظ آباد کی کارکردگی لائق تحسین ہے۔ پی ایم اے کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے میڈیکل کیمپ لگائے گئے۔ ہزاروں افراد کو مفت ادویات اور چیک اپ کی مفت سہولت فراہم کی گئی۔ پی ایم اے کی جانب سے دس لاکھ روپے مالیت کی ادویات مفت فراہم کی گئیں جو پی ایم اے کی انسانیت دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے میڈکل کیمپوں میں خدمات فراہم کرنے والے ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ ان میںمیں پی ایم اے کے صدر ڈاکٹر عابد حسین بھٹی، ڈاکٹر اعجاز حسین ، ڈاکٹر عنائت اللہ ، ڈاکٹر امجد ،ڈاکٹر شعیب اکبر ، ڈاکٹر عثمان ،لیڈی ڈاکٹر ام ایمن ،لیڈی ڈاکٹر ازبا ، لیب ٹیکنیشن حاجی طارق ،اسد صفدر شامل تھے ۔

ای پیپر-دی نیشن