پنجاب حکومت عوام کو بنیادی حقوق کی فراہمی یقینی بنائی گئی: سیٹھ عثمان
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف کے رہنما سیٹھ عثمان آف کوٹ رنجیت نے کہا ہے کہ عمران خان کے ویژن کی تکمیل کی خاطر پنجاب حکومت کے اٹھائے گئے اقدامات نے صوبہ کے عوام کی کایہ پلٹ دی ہے ،عوام کو ہنگامی بنیاد وں پر بنیادی حقوق کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے اور عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے مربوط لائحہ عمل کے تحت جدوجہد جاری ہے عوام سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کیا جائے گا، اپنے ایک بیان میں سیٹھ عثمان نے کہا کہ پنجاب میں صحت اورتعلیم کے شعبوں میں دوررس اصلاحات کے ثمرات پسماندہ طبقات تک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔