اسسٹنٹ کمشنر سٹی محمد مرتضیٰ کا یو سی 72 ڈی جی بی ٹی کا دورہ،ڈینگی ٹیموں کی حاضری چیک کی
لاہور(خبر نگار)اسسٹنٹ کمشنر سٹی محمد مرتضیٰ نے یو سی 72 ڈی جی بی ٹی کا دورہ کیا اور ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی اور حاضری کو چیک کیا۔ انہوں نے ان ڈور ڈینگی سروئلنس کا جائزہ لیا۔ دوران چیکنگ 01 ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر ڈینگی لاروا کو موقع پر تلف کروا دیا گیا ہے اور ڈینگی سپرے کروا دیا گیا۔ ڈی سی لاہور محمد علی کی ہدایت پر ڈینگی سروئلنس جاری ہے۔ علاوہ ازیں انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے ڈینگی آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ذیشان ندیم نے بیکن ہاؤس ڈیفنس کیمپ میں ڈینگی آگاہی سیشن میں شرکت کی۔