عمران نیازی پا کستان میں انارکی فساد چا ہتا ہے:خالد جوئیہ
کاہنہ (نامہ نگار )پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ء محمد خالد جوئیہ آف جھیڈو نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے سے لا تعلقی کا اعلا ن کر کے فار ن فنڈنگ میں ملو ث جماعت ملک کو کھو کھلا کر نے پر تلی ہوئی ہے۔ عمران نیازی ملکی ریاست پا کستان میں انارکی اور فساد چا ہتا ہے جو ہرگز برداشت نہیں ایسی ملک دشمن پی ٹی آئی جماعت پر فوری پابندی لگنی چاہئے۔ آدھے سے زیادہ ملک ڈوب چکا ہے سیلاب کی تباہ کاریاںجاری ہیں۔