• news

بلاول بھٹو کی کوششوں سے دنیا متاثرین سیلاب کی مدد کر رہی ہے:حسن مرتضیٰ 

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی کوششوں سے دنیا متاثرین سیلاب کی مدد کر رہی ہے۔سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی پاکستان آمد کا بھر پور خیر مقدم کرتے ہیں۔اپنے ایک بیان میں حسن مرتضیٰ نے کہا کہ امریکہ،چین،عرب ممالک سمیت یورپی ممالک کی امداد متاثرین کی بحالی پر خرچ ہو گی۔ تباہ حال سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کی بحالی کیلئے اربوں روپے درکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ روڈ اور ریل انفراسٹرکچر کی بتدریج بحالی میں وقت لگے گا۔وفاقی حکومت اپنے وسائل اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے متاثرین کی مدد کر رہی ہے۔حسن مرتضیٰ نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کا ریلیف آپریشن اگلے ہفتے شروع ہو گا۔پیپلز پارٹی متاثرین کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔

ای پیپر-دی نیشن