• news

عمران خان کی سیاست ملک وقوم کے مفاد میںنہیں: اختر اقبال ڈار

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف (نظریاتی) کے مرکزی چیئرمین اختر اقبال ڈار نے الیکشن کمیشن کی طرف سے ضمنی انتخابات کے ملتوی کئے جانے کے فیصلہ کا خیرمقدم کرتے کہا ہے کہ اس وقت ملک سیلاب میںڈوبا ہوا ہے ملک کے اندر ایمرجنسی کی صورتحال ہے اور عمران خان عوامی جلسوں کا انعقاد کرکے ملک کے اندر مزید سیاسی ومعاشی عدم استحکام پیدا کرنے ،قومی اداروں کو بے توقیر کرنے کوششیں کررہے ہیںعمران خان آج کس منہ سے میرٹ کی باتیں کررہے ہیںکیا ان کی پارٹی کے اندر جو تقرریاںہوئی ہیںو ہ میرٹ پرہوئی ہیں عمران خان کے منہ سے جمہوریت اور میرٹ کی باتیں زیب نہیں دیتی۔ عمران خان کی سیاست کسی بھی طور پر ملک وقوم اور جمہوریت کے مفاد میںنہ ہے اگر ملک ہے تو ہماری سیاست بھی باقی ہے اور اگر خدانخواستہ ملک کو کچھ ہوا تو پھر ہماری سیاست بھی نہیں رہے گی ان خیالات کااظہارانہوں نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن