• news

لاہور، قصور 2بچوں، منچن آباد میں 13 سالہ طالبہ سے زیادتی 


 لاہور؍ قصور؍ منچن آباد؍ فیصل آباد (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگاران) مناواں پولیس نے آٹھ سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔ ایس پی کینٹ عیسی سکھیرا  نے کہا ہے  کہ بچہ گھر سے مدرسے پڑھنے گیا  تو ملزم موزن خان نے ورغلا کرکے بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ نامہ نگار منچن آباد کے مطابق محلہ شیوپورہ میں ساتویں جماعت کی 13 سالہ طالبہ سکول سے واپس آر ہی تھی کہ ہمسایہ عمران نامی اوباش نے زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ نمائندہ خصوصی فیصل آباد کے مطابق اوباش افراد نے مراد آباد اور 283 گ ب میں  دو خواتین کو  زیادتی کا نشانہ بنا دیا ۔ نمائندہ نوائے وقت قصور کے مطابق قصور کے گردونواح میں ایک ذہنی مریض بچے اور دو شادی شدہ خواتین کو اسلحہ کے زور پر بے آبرو کر دیا گیا۔ ٹبی چک 20 کی رہائش ن بی بی کو  ملزم عمران نے جنسی تشدد کا نشانہ بنا دیا جبکہ ناروکی ٹھٹھہ کے شبیر کے مطابق  ناصر علی جو کہ ذہنی مریض ہے گھر سے باہر نکلا تو ملزم ہیرو مسیح نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ زیادتی کا نشانہ بنایا اور شوکت علی کی بیوی پروین بی بی گھر اکیلی تھی ملزم نذیر نے زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس تھانہ صدر پتوکی مصروف کارروائی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن