• news

ڈاکوؤں نے متعدد شہریوں کو لوٹ لیا‘ مزاحمت پر خاتون سمیت 2 افراد زخمی


لاہور(نمائند ہ خصوصی) لاہورمیں ڈکیتی مزاحمت پر خاتون زخمی جبکہ 24گھنٹوں کے دوران درجنوں وارداتوں میں متعددشہری لاکھوں روپے کی نقدی و قیمتی اشیا سے محروم ہو گئے ۔شالیمار میں ڈاکو شوکت کے گھر گھس گئے، واردات کے دوران مزاحمت پر شوکت کی بیوی کو چھری کے وار سے زخمی کر کے فرار ہو گئے۔ اسلا م پو رہ میں احمد بلا ل سے ڈاکو  80 ہز ار روپے کا مو با ئل اور نقد ی، سبزاہ زارمیں حیدر سے 20 ہزار روپے اور موبائل فون سمن آبادمیں گن پوائنٹ پر عظیم سے 55ہزار اور موبائل فون، نیو انارکلی میں گن پوائنٹ پر متین سے 30 ہزار  اور موبائل فون،  گلشن راوی میں عبدالرحمان سے 25 ہزار و موبائل فون اور سلامت سے 30 ہزار و موبائل فون ، اسلام پورمیں گن پوائنٹ پر عبدالغنی سے 20 ہزار ،شناختی کارڈ و موبائل فون، لاری اڈا  میں گن پوائنٹ پر شہباز سے 35 ہزار  اور موبائل فون، داتا دربار  میں گن پوائنٹ پر خالد سے 15 ہزار ور موبائل فون ، لیاقت آباد میں گن پوائنٹ پر علی رضا سے50 ہزار اور موبائل فون، نصیر آبادمیں گن پوائنٹ پر ناصر حسین سے 1لاکھ اور موبائل فون، گرین ٹاون میں گن پوائنٹ پر آصف کے بیٹے سے 15 ہزار اور موبائل فون پرانی انارکلی  میں  اسلحہ کے زور پر احمد بلال سے 30 ہزار موبائل فون اور موٹرسائیکل ، اسلام پورہ  میں حیدر سے 25 ہزار روپے اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے جبکہ شالیمار اور مصطفی ٹاون سے کاریں ، اسلام پورہ ، گجر پورہ ، یکی گیٹ اور رنگ محل سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔نصیر آباد میں طاہر اپنے والد کیساتھ نماز عشاء کے بعد گھر واپس جا رہا تھا کہ دو ڈاکوؤں نے یرغمال بنا لیا اور لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر طاہر کو فائرنگ کر کے زخمی کر کے فرارہو گئے۔

ای پیپر-دی نیشن