• news

مسلم لیگ (ن) کے نذیر چوہان کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست عدم پیروی پر خارج


 لاہور (خبر نگار) ایڈیشنل سیشن جج ارشد انجم نے مسلم لیگ ن کے رہنما نذیر چوہان کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست عدم پیروی کی بناء پر خارج کر دی۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت میں درخواست گزار کی جانب سے دلائل طلبی پر کوئی پیش نہ ہوا لہٰذا پٹیشن خارج کی جاتی ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری شبیر حسین نے نذیر چوہان کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ نذیر چوہان نے میرے بھتیجے عادل محمود پر آہنی راڈ سے حملہ کرکے زخمی کیا، نذیر چوہان کے 20 کس نامعلوم گارڈز نے میرے دفتر پر اندھا دھند فائرنگ کی۔

ای پیپر-دی نیشن