• news

5 روز بعد نابینا افراد کے مذاکرات کامیاب، دھرنا ختم 


لاہور (لیڈی رپورٹر) نابینا افراد کے حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہو گئے۔ پانچ روز بعد احتجاجی دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا اور کلب چوک کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔ نابینا افراد کی تنظیم کے عہدیداران اور صوبائی وزیر برائے سوشل ویلفیئر پنجاب غضنفر عباس چھینہ، صوبائی وزیر شہاب الدین سے مذاکرات ہوئے۔ اس موقع پر ایڈوائزر ٹو وزیراعلیٰ ثمینہ خاور حیات اور ایڈوائزر غلام عباس بھی موجود تھے۔ حکومت نے مظاہرین کے مطالبات تسلیم کرتے ہوئے 664 نابینا افراد کی ڈیلی ویجز پر تعیناتی، ایک فیصد کوٹہ برائے نابینا افراد، میوزک ٹیچر اور بریل ٹیچر کی آسامیاں بی ایس 11  اور 14 کرنے کی منظوری، سپیشل کنوینس الائونس 2 ہزار سے بڑھا کر 6 ہزار کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن