چوہنگ، ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل ڈالا، باپ، بیٹا جاں بحق
لاہور (نمائندہ خصوصی) ملتان روڈ پر ٹریفک حادثہ میں باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق ملتان روڈ چوہنگ کے علاقے کے قریب 60 سالہ اختر رسول اپنے 15 سالہ بیٹے اویس کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ اس دوران سامنے سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی نے کچل ڈالا۔ جس کے باعث باپ بیٹا موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹریکٹر ٹرالی قبضہ میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا۔