• news

مائنس ون فارمولے  پہلے چلے نہ اب چلیں گے، شاہ محمود قریشی  


ملتان(آئی این پی) تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  نے کہا ہے کہ مائنس ون کے فارمولے ماضی میں بھی پاکستان میں نہیں چلے اور اب بھی نہیں چلیں گے،  بلاول اس وقت فارن آفس میں انٹرن شپ کر رہے ہیں، عمران خان نے  دہشتگردی کے خلاف مسلح افواج کی کوششوں کو ہمیشہ سراہا ہے، آرمی چیف کی تعیناتی آئین کے مطابق ہونی چاہیے،یہ ہمیں  اداروں سے لڑانا چاہتے ہیں، ہم ان کی چالاکیاں سمجھتے ہیں،جمعہ کو  اپنے آبائی حلقے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ضمنی الیکشن کو ملتوی کرنے کا کوئی جواز نہیں تھا، ضمنی الیکشن میں پی ڈی ایم کی شکست واضح ہو چکی تھی، الیکشن کمیشن نے ہمیں ایک بار پھر مایوس کیا،توہین عدالت کیس سے متعلق سوال پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان کا موقف آنے کے باوجود ان کے ساتھ کیا ہوا، عدالتی معاونین نے بھی یہ کیس ڈراپ کرنے کا کہا، مائنس ون کے فارمولے پاکستان میں نہیں چلے،ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا اسمبلی میں جانے سے متعلق پارٹی کے اندر دو رائے ہیں، ایک رائے اسمبلی میں واپس جانے اور دوسری نہ جانے کی رائے ہے،شاہ محمود قریشینے کہا کہ  عمران خان نے  دہشتگردی کے خلاف مسلح افواج کی کوششوں کو ہمیشہ سراہا ہے، آرمی چیف کی تعیناتی آئین کے مطابق ہونی چاہیے،یہ ہمیں  اداروں سے لڑانا چاہتے ہیں، ہم ان کی چالاکیاں سمجھتے ہیں،چیئرمین پیپلز پارٹی کی جانب سے عمران خان پر تنقید سے متعلق سوال پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا بلاول اس وقت فارن آفس میں انٹرن شپ کر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن