رمضان شوگر ملز ریفرنس‘ نیب ترمیمی ایکٹ کے بعد ٹرائل کا اختیار نہیں: احتساب عدالت
لاہور (خبر نگار) احتساب عدالت نے شہبازشریف اور حمزہ کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا ریفرنس چیئرمین نیب کو واپس ارسال کر دیا تھا۔ فیصلہ میں لکھا گیا کہ نیب ریفرنس متعلقہ فورم پر دائر کرے۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز متعلقہ فورم پر پیش ہوں۔ نیب ترمیمی ایکٹ 2022ء کے تحت احتساب عدالت کے پاس مزید ٹرائل کا اختیار نہیں ہے۔ دونوں ملزم پانچ پانچ لاکھ کے شورٹی بونڈز جمع کرائیں۔ شہباز شریف کو حاضری سے استثنیٰ دے کر انوار حسین ایڈووکیٹ کو نیا پلیڈر مقرر کرنے کی درخواست منظور کر لی گئی۔