• news

ملکہ الزبتھ کی وفات پرپاکستان میں کل  یوم سوگ منایا جائیگا‘ قومی پرچم سرنگوں رہیگا


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ ) برطانوی ملکہ الزبتھ دوم کی وفات پرپاکستان میں کل بروز پیر یوم سوگ منایا جائیگا۔ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق  یوم سوگ کے موقع پر قومی پرچم سرنگوں رہیگا۔ وزیراعظم آفس کا کہنا ہے وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت خارجہ کی سفارش پر یوم سوگ کی منظوری دی۔ 8 ستمبر کو ملکہ برطانیہ الزبتھ ثانی کا انتقال ہوگیا تھا اور ان کی آخری رسومات پیر19 ستمبر کو ادا کی جائیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن