• news

ہائیکورٹ کے فیصلوں پر محض تنقید توہین نہیں : جسٹس بابر ستار 


اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ جسٹس بابر ستار کی عدالت سے تحریری فیصلہ میں کہا کہ درخواست میں ٹی وی شو میں کہے گئے الفاظ پر توہین عدالت کی استدعا کی گئی، ہائیکورٹ کے فیصلوں پر محض تنقید توہین کے زمرے میں نہیں آتی۔ فیصلے پر تنقید بھلے غلط فہمی پر مبنی ہو، انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ نہیں بنتی، فواد چوہدری کے خلاف درخواست میرٹ پر پوری نہیں اترتی، توہین عدالت کی کارروائی کیلئے دائر درخواست مسترد کی جاتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن