• news

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کا سیلاب، متاثرین فنڈز کی شفافیت کیلئے شہباز شریف کو خط 


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے جمع ہونے والے فنڈز اور اخراجات میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھتے ہوئے 6اہم سفارشات پیش کر دیں ہیں۔ تمام فلڈ فنڈز پبلک پروکیورمنٹ رولز 2004ء کے تحت خرچ کیے جائیں، جس میں شفافیت اور خود احتسابی اور معلوماتی نظام تک رسائی ہے۔ مانیٹرنگ میں فنڈز اور سامان اور خدمات دونوں کو شامل ہونا چاہیے۔  این جی اوز جو سیلاب کے نام پر اپنے بنک اکاؤنٹس میں بین الاقوامی اور مقامی عطیات جمع کر رہی ہیں، انہیں امداد کے بہاؤ، مختص، خریداری اور تقسیم کے عمل میں مکمل  شفافیت اور قومی ٹریکنگ سسٹم کو ہر کسی کے لیے قابل رسائی یقینی بنانا چاہیے۔ خط کی کاپی کے مطابق عطیہ دہندگان اور حکومت اور دیگر نفاذ کرنے والے اداروں بشمول این جی اوز کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ متاثرہ کمیونٹیز کو ریلیف اور تعمیر نو کی کوششوں کے ساتھ ساتھ امداد اور معاوضے کے فوائد کے بارے میں قابل رسائی اور اہم معلومات فراہم کی جائیں۔ عطیہ دہندگان اور حکومت اور دیگر نفاذ کرنے والے اداروں بشمول این جی اوز کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ متاثرہ کمیونٹیز کو ریلیف اور تعمیر نو کی کوششوں کے ساتھ ساتھ امداد اور معاوضے کے فوائد کے بارے میں قابل رسائی اور اہم معلومات فراہم کی جائیں جن کے وہ حقدار ہیں۔ ایسی کمیونٹیز کی آسانی سے رسائی کو یقینی بنانے کے لیے مناسب فارمیٹس اور مقامی زبانوں کا استعمال کیا جانا چاہئے۔ 

ای پیپر-دی نیشن