چوہدری سخاوت علی ڈگرا امن کمیٹی تھانہ نارنگ کے تاحیات سرپرست منتخب
نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت)چوہدری سخاوت علی ڈگرا امن کمیٹی تھانہ نارنگ کے تاحیات سرپرست منتخب جبکہ سردار ہاشم علی مان مجلس عاملہ کے چیئرمین ہوں گے امن کمیٹی تھانہ نارنگ کااجلاس صدر عامر جمیل بٹ کی زیرصدارت ہوا جس میں چیئرمین ملک یوسف‘ ممبران افتخاراحمدبٹر‘ حاجی عبدالوحید شہباز‘ اعظم علی باجوہ‘ قاری خالدچشتی‘ سیداعظم علی شاہ‘ ملک نصیر‘ یاسین بھٹی‘ حافظ سیف اللہ‘ شیخ اعجازاحمد‘ ابتسام عاشق گجر‘ قاری الیاس شاہد‘ مولانا عبدالماجد‘ صوفی محمدقاسم‘ سید تنویر شاہ‘ اورنگزیب پنوں‘ شمیم حیدر شاہ اور پریس سیکرٹری میاں معظم نواز نے شرکت کی امن کمیٹی تھانہ نارنگ کے ممبران نے شہرمیں سوئی گیس کی بدترین بندش اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف شدید احتجاج کرتے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ شہرمیں سوئی گیس اور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے۔