• news

پی آئی اے نشستوں کو مزید اپ گریڈ کرنے  کا منصوبہ  تیز کرے: سعد رفیق 


اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیر  برائے ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے پی آئی اے کو اپنی نشستوں کو مزید بہتر اور آرام دہ بنانے اور متعلقہ حکام کو   نشستوں کو اپ گریڈ کرنے کے منصوبے کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق اس سلسلہ میں وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت  پی آئی اے کے سینئر عہدیداران کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزیر کو پی آئی اے انجینئرنگ کے امور بالخصوص جہازوں کی قلیل اور طویل المدتی دیکھ بھال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق کو  پی آئی اے کی کووڈ  کی  وجہ سے طویل گراونڈنگ پر گئے جہازوں کی شیڈول میں واپسی کے پروگرام سے بھی آگاہ کیا گیا ۔ اجلاس اور بریفنگ کے دوران وفاقی وزیر نے پی آئی اے کو اپنی نشستوں کو مزید بہتر اور آرام دہ بنانے اور متعلقہ حکام کو نشستوں کو اپ گریڈ کرنے کے منصوبے کو تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔

ای پیپر-دی نیشن