• news

کئی شہروں میں گھنٹے تک دوبارہ غٰٰیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ زندگی اجیرن


ساہیوال‘ صفدر آباد‘ کوٹ رادھا کشن (نمائندگان) بجلی کی لوڈشیڈنگ کاجن دوبارہ بوتل سے باہر آگیا‘ شہری پریشان ٗنظام زندگی مفلوج ٗغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنکا مطالبہ‘ تفصیلات کے مطابق بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ دوبارہ شرو ع ہونے سے شہریوںکو مشکلات کا سامنا ہے۔  بجلی بند ہونے سے زندگی مفلوج‘ گھروں میں پانی کی قلت و دیگر مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔علاوہ ازیں کاروباری زندگی شدید متاثر‘  کاروبار پہلے ہی نہ ہونے کے برابر اور بجلی بند ہونے سے کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گئے۔ غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کے عذاب نے شہریوںکی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے۔ شہریوں نے وزیراعظم شہبازشریف سے غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کے خاتمے کامطالبہ کیا ہے۔ نامہ نگار صفدر آباد کے مطابق بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر شہریوں کا شدید احتجاج ۔بار بار ٹرپنگ اور کم وولٹج کی وجہ سے لاکھوں کی الیکٹرونکس اشیاء جلنے کا خدشہ۔ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12سے 14گھنٹے تک ہے۔ شہریوں نے کہا ہے کہ بجلی کے ریٹ آسمانوں سے باتیں کر رہے ہیں بل ہماری پہنچ سے باہر ہیں جو کہ ادا کر رہے ہیں لیکن بجلی پھر بھی مہیا نہیں کی جا رہی ۔گرمی کی شدت سے بچے اور بوڑھے نڈھال ہو رہے ہیں ۔شہریوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ فوری طور پر ختم کی جائے۔ نمائندہ نوائے وقت کوٹ رادھا کشن کے مطابق کوٹ رادھاکشن شہراور گردونواح میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8سے 10گھنٹوں تک جاپہنچا ہے جس کی وجہ سے تمام معمولات زندگی شدید متاثر ہو رہے ہیں‘ کئی کئی گھنٹوں کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہری اور چھوٹے تاجر حضرات شدید پریشان دکھائی دیتے ہیں۔ بجلی کی بندش سے بچے‘ بوڑھے اور خواتین گرمی سے نڈھال ہو چکے‘ گھروں میں پانی تک میسر نہیں‘ شہریوںنے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن