نیو یارک، پولیو وائرس کے انکشاف پر ڈیزاسٹر ایمرجنسی لگا دی گئی
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی ریاست نیویارک میں پولیو وائرس کی موجودگی سامنے آنے کے بعد ڈیزاسٹر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ 4 کاؤنٹیز میں گندے پانی کے نمونوں میں پولیو وائرس ملنے کی تصدیق کے بعد اقدام کیسا گیا۔
گورنر کیتھی ہوچل نے ریاست میں ڈیزاسٹر ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ان چاروں کاؤنٹیز میں رہنے والے ایسے لوگ جنہوں نے پولیو ویکسین نہیں لگوائی پولیو کا شکار ہو سکتے ہیں۔ امریکا میں ایک دہائی کے بعد گزشتہ ماہ نیویارک میں پولیو کا پہلا کیس رپورٹ ہوا تھا۔ امریکا میں 2013ء کے بعد ایک ایسا نوجوان پولیو وائرس کا شکار ہوا تھا جسے پولیو ویکسین نہیں لگائی گئی تھی۔